Difference between self employent and business

ذاتی کام اور کاروبار دو ایک جیسی اصطلاحات لگتی ہیں۔ مگر ان دونوں میں بہت چیزوں کا فرق ہے۔ ذاتی کام ایک محدود پیمانے پر پھیلا ہوا کام ہوتا ہے جبکہ ایک کاروبار اگرچہ چھوٹا بھی ہو سکتا ہے لیکن یہ وسعت کی کئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
مندرجہ ذیل پہلووءں سے ہم دونوں میں فرق دیکھتے ہیں
ساخت اور بڑھنے کے امکانات
ذاتی کام میں ایک آدمی زیادہ تر خود ہی کام کرتا ہے یا اگر اس کے پاس ایک یا دو ملازم یا کام کرنے والے ہیں تو بھی اس کو خود ان کے ساتھ کام کرنا پڑھتا ہے یا ان کو اپنی زیر نگرانی یا رہنمائی میں رکھنا پڑتا ہے۔ اس لحاظ سے کام کے وسیع حد تک بڑھنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
اس کے برعکس ایک کاروبار جیسا کہ ایک لیمیٹڈ کمپنی یا کارپوریشن کےپاس اپنا دائرہ کار وسیع کرنے کے بیشمار مواقع ہوتے ہیں۔ ایک بزنس دوسرے بزنسز کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ اور کئی چھوٹے انٹرپرائیزز سے لے کر بڑی کارپوریشن تک اس کے ساتھ ملحق ہو سکتی ہیں۔ جن کے اپنے اپنے مفادات ہو سکتے ہیں۔ یہ چیز کاروبار کو وسیع حد تک بڑھنے کا موقع دیتی ہے۔
کام کرنے کی حد۔
ذاتی کام میں آدمی ذیادہ اور اہم ترین کام خود ہی کرتا ہے مثال کے طور پر ایک ڈاکٹر، جب تک وہ خود وقت نہیں دے گا تو ذیادہ دیر تک کام نہیں چل سکتا۔ چونکہ ایک آدمی بیس آدمیوں کا کام نہیں کر سکتا لحاظہ ذاتی کام میں ایک حد سے زیادہ آگے نہیں جایا جا سکتاہے۔ جبکہ کاروبار میں لیبر اور کئی طرح کی مہارت رکھنے والے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ مین پاور اور پروفیشنل لوگوں کی تعداد بڑھا کر کام کو کئی گنا تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
قانونی چارہ جوئی اور ٹیکسز -
ذاتی کام میں حکومتی سطح پر درکار قانونی چارہ جوئی مثلا ٹیکسز اور فائل ریٹرن، لائسنسز اور اجازت نامہ کے متعلق بہت کم یا نہ ہونے کے برابر معاملات ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس بڑے کاروبار میں قانونی چارہ جوئی کا بوجھ بہت ذیادہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ حکومت کی طرف سے کئی قسم کے فائدے اور تحفظ بھی فراہم ہوتا ہے۔ جبکہ ذاتی کام میں اس طرح کا تحفظ نہیں ہوتا۔
اب ہم ذاتی کام اور کاروبار کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں۔
ذاتی کام کی مثالیں۔
پروفیشنلز-
1۔ فری لانسرز -- گرافکس ڈیزائنر، ویب ڈیویلپر ، کنسلٹنٹ ، ورچوئل اسسٹنٹ ، فوٹو گرافر ، رائٹر ، آرٹسٹ
2۔ ٹھیکہ طرز کے کام -- الیکٹریشن ، پلمبر، کارپینٹر ، مکینک ، ٹیوٹر ، ٹرینر
3۔ ڈاکٹرز ، وکالت ، اکاؤنٹنٹ ، آرکیٹیکچر
آنلائن بزنسز -
4۔ ای کامرس - اپنا سٹور بنانا یا بڑی مارکیٹ مثلا Daraz , Amazon وغیرہ کو استعمال کر کے چیزیں بیچنا۔
5۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز - یو ٹیوبرز ، بلاگرز، انسٹا گرام انفلوئنسرز-
6۔ آنلائن کورسز - آنلائن پلیٹ فارم پر اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانا-
7۔ بلاگنگ - بلاگ کے ذریعے اپنے علم اور خیالات کا اظہار کرنا - اور اس کے ذریعے پیسے کمانا۔
ایجنٹس -
8۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس - کسی کی جایئدار بیچ کر کمیشن حاصل کرنا۔
9۔ انشورنس ایجنٹ - انشورنس پروڈکٹ بیچنا -
10۔ ٹریول ایجنٹ - لوگوں کو سفری سہولیات دینا اور پیسے کمانا۔
بزنس کی مثالیں
سروس انڈسٹری
1۔ ریسٹورنٹ - کھانے پینے کی سہولیات دینا۔
2۔ ہوٹل اور ٹریول ایجنسی - سفری سہولیات دینا۔
3۔ کنسلٹنگ فرم - مختلف شعبوں میں اپنی تجرباتی خدمات دینا۔
4۔ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کمپنی - لوگوں اور چیزوں کی نقل و حرکت کے لیے ٹرانسورٹ چلانا مثلا بسیں وغیرہ۔
ٹیکنالوجی اور ایجادات
5۔ سافٹ ویئر کمپنی - مختلف کاروبار کے لیے سافٹ ویئر ایپلیکیشنز بنانا۔
6۔ ویب ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ ایجنسی - کمپنیوں اور کاروبار کے لیے ویبسائٹ بنانے کی خدمات دینے کے لیے ٹیم بنانا۔
7۔ سٹارٹ اپس - لوگوں کو کاروبار کی دنیا میں نئے نئے آئیڈیے دینا اور اس کو تکمیل تک پہنچانے میں مدد کرنا۔
8۔ پڑھنے پڑھانے کا کام - مثلا سکولز بنانا۔
صنعت اور پیداوار
9۔ فیکٹریاں - مختلف چیزیں مثلا فرنیچر ، کپڑے ، اور خوراک پیدا کرنے کے لیے فیکٹریاں لگانا۔
10۔ تعمیراتی کمپنی -تعمیراتی کام مثلا روڈ اور بلڈنگ بنانے کا کام کرنا
11۔ ادویات - ادویات بنانے اور ان کو ڈسٹری بیوٹ کرنا
12۔ زرعی کاروبار - مثلا جانوروں کے فارم اوربڑے پیمانے پر ڈیری پروکٹس بنانا