TMBO

How to Sell Every Thing in E-commerce

Cover Image for How to Sell Every Thing in E-commerce

دنیا میں ھر شخص کوئی نہ کوئی چیز بیچ رہا ہوتا ہے۔ کوئی اپنی سروسز دے رہا ہے، کوئی اپنا وقت دے رہا ہے اور کوئی پروڈکٹس بیچ رہا ہے۔
اس پوسٹ میں ہم 8 ایسی تراکیب پڑھیں گے جس سے آنلائن چیزیں بیچنے میں مدد ملے گی۔

1. Building A Story Brand

پروڈکٹ کے ساتھ کہانی جوڑنا

ایک مشہور کتاب میں لکھا ہے کہ ایک شخص نے e bay سے 200 پروڈکٹس خریدیں جن کی ٹوٹل قیمت $129 تھی۔ اس نے 200 مختلف Content Creators کو hire کیا اور ہر ایک کو ایک پروڈکٹ دے کر کہا کہ اس پروڈکٹ کےساتھ ایک اچھی سی کہانی لکھیں۔
پھر اس نے ان تمام 200 پروڈکٹس کو واپس e Bay پر پیچنے کے لیے لگا دیا۔ کہتے ہیں کہ اس نے وہ پروڈکٹس جو $ 129 کی خریدیں تھیں، $ 8000 میں فروخت کیں۔ کیونکہ اب ہر پروڈکٹ کے ساتھ ایک کہانی تھی جس نے گاہکوں کو متوجہ کیا۔
ہم TV پر فلم یا ڈرامہ دیکھتے ہیں۔ یہ بھی ایک کہانی پر مبنی ہوتے ہیں جس میں ایک ہیرو یا پروڈیوسر اپنی صلاحیتوں کو بطور پروڈکٹ پیچ رہے ہوتے ہیں۔ اشتہارات میں بھی ایک کہانی بنا کر پیش کیا جاتا ہے جس سے دیکھنے والے کی دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔

ایک اچھی کہانی کیسے بنائی؟

ایک کہانی مندرجہ ذیل حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
    1
  • Define a Hero
  • 2
  • Problems and way to solution
  • 3
  • A guid or plan
  • 4
  • Calls to action
  • 5
  • Act Now
  • 6
  • End with Success
ٹٰٰی وی پر آپ نے ایک اشتہار دیکھا ہو گا جس میں ایک لڑکی شاپنگ مال میں ہوتی ہے اور بہت سارے سامان کے ساتھ الیکٹرونک سیڑھیوں سے اوپر جا رہی ہوتی ہے کہ اچانک لا ئیٹ چلی جاتی ہے اور سٹیئر رک جاتی ہے۔ لڑکی پریشان ہوتی ہے اور مدد حاصل کرنے والی نظروں سے دیکھتی ہے۔ اتنے میں ایک لڑکا آتا ہے ۔ وہ ادھر ادھر دیکھتا ہے۔ اچانک اس کی نظر ایک آئس کولر پر پڑتی ہے جس میں سٹرنگ (مشروب) ہوتی ہے۔ وہ سٹرنگ اٹھا کر پیتا ہے اور پھر ڈانس کرنا شروع کر دیتا ہے جس کی وجہ سےاس کے جسم سے کرنٹ پیدا ہوتا ہے۔ اور وہ کرنٹ سیڑھیوں میں منتقل ہوتا ہے جس سے الیکٹرونک سیڑھیاں چلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اور لڑکی خوش ہو جاتی ہے۔

اس کہانی میں لڑکا ہیرو ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ہیرو اپنے آپ کو یا اپنی پروڈکٹ کو نہں بنانا بلکہ User کو بنانا ہے۔
سٹئیرز کا رک جانا Problem ہے۔
سٹرنگ (مشروب) کا نظر آنا A Guide or Giving a Plan ہے۔
سٹرنگ کی طرف لپک کر جانا Call to Action ہے۔
اس کو پینا اور پھر ڈانس کرنا Act Now ہے۔
کرنٹ کا پیدا ہونا اور سیڑھیوں کا چل پڑنا End with Success ہے۔

2. Consider Yourself a Consultant Not a Seller

سیلر نہیں کنسلٹنٹ بنیں
آپ نے صرف چیز پیچنے والا نہیں بننا ، بلکہ ایک کنسلٹنٹ بننا ہے۔ اس مقصد کے لیے آپ کو اپنی پروڈکٹ کے بارے میں پوری معلومات ہونی چاہئے۔ اور گاہک کو بتانا چاہئے کہ آیا یہ چیز آپ کے لیے موزوں ہے یا نہیں ہے۔ اگر ہے تو کس حد تک ہے۔ اس سے کسٹمر کی نظر میں آپ کے لیۓ اعتماد پیدا ہو گا اور اگر اس وقت اس نے وہ چیز نہ بھی خریدی تو بعد میں وہ ضرور آئے گا۔
ویسے تو ہر کسی کے ساتھ مخلص ہونا چاہئے لیکن اپنے گاہک کے ساتھ تو ضرور ہونا چاہئے۔ اس کی آمدنی اور حالات کو مد نظر رکھنا چاہئے اور اس کے مطابق اس کو چیز دینی چاہئے۔ اس سے آپ کی اور آپ کے کاروبار کی اہمیت بڑھے گی۔

3. Focus on Relationship

گاہک کے ساتھ تعلق بنائیں۔
گاہک کو محض گاہک ہی نہ سمجھیں بلکہ اس کے ساتھ اچھے تعلقات بنائیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کو گھر تک چھوڑ کہ آئیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ تعلقات ایسے ہونے چاہئے کہ اس کو یہ احساس ہونے لگے کہ اگر اس کو کبھی کوئی ضرورت پڑھی تو آپ کسی نہ کسی طرح سے اس کے ساتھ ہوں گے۔
گاہک کو سنیں۔ گاہک کے ساتھ تعلق بنانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو سنیں۔ جتنا زیادہ اس کو سنیں گے اور وقت دیں گے اتنا زیادہ پختہ اور دیر پا تعلق بنے گا۔ نہ صرف یہ کہ جو چیز وہ لینے آیا ہے اس کے بارے میں سنیں، بلکہ اس کے علاوہ بھی مثلا اس کے گھریلو حالات وغیرہ۔
گاہک کو سمجھیں۔ اپنے گاہک کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ وہ کس طرح کی طبیعت رکھتا ہے۔ کیا پسند کرتا ہے۔ کیا وہ مزاق کرنا پسند کرتا ہے یا سیدھا سادھا ہے۔ اس کے علاوہ دیکھیں کہ کیا وہ واقعی آپ کا کسٹمر ہے یا اس کی اصل طلب کوئی اور چیز ہے۔
اس کے اعتراضات قبول کریں۔ اگر وہ آپ کی پروڈکٹس میں کوئی نقص نکالتا ہے یا کسی قسم کا بھی اعتراض کرتا ہے تو اس پر چڑھ نہ جائیں مثلا "چیز لینی ہے تو لے نہیں تو آگے چل" وغیرہ۔ بلکہ اس کے اعتراضات کو اچھے انداز میں دور کریں۔

4. Communicate Effectively

موثر گفتگو کریں۔
ایک اصول ہے کہ بولنے سے پہلے ہزار پار تولیں (یا سوچیں)۔ بلکلل یہں بات گاہک کے ساتھ ہونی چائیے۔ اس کی بات کو پہلے اچھی طرح سنیں، سمجھیں اور پھر اس کا جواب دیں۔ اگر گفتگو آنلائن ہو رہی ہو تو پھر مناسب سوچ سمجھ کر جواب دینا اور بھی زیادہ آسان ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں جواب کے لیے کافی وقت مل جاتا ہے۔
پرجوش نظرآئیں۔ گاہک کے سامنے ڈھیلا پن نہ دکھائیں Sonu Sharma جو کہ ایک انڈین موٹیوشنل سپیکر ہیں، وہ اپنے ایک سیشن میں واقعہ سنا رہے تھے کہ ایک دفعہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ ہوٹل میں گیا اور ہم نے چکن کا آرڈر کیا (جو بھی چکن کی ریسیپی تھی)- آرڈر ٹیبل پر آیا تو اس میں دو کی بجائے ایک لیگ پیس تھا۔ میرا دوست بولا کہ مرغی کی دو ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن یہاں پر ایک پڑی ہے۔ ویٹر بولا کہ سر مرغی کی ایک ہی ٹانگ ہوتی ہے-میرا دوست بولا کہ پاگل ہو گیا ہے کیا۔ ویٹر بولا کہ یقین نہیں ہے تو آ کر دیکھ لیں۔ ہم اٹھے اور اس کے ساتھ چل پڑے۔ دیکھا کہ باہر ایک مرغی سو رہی ہے۔ مرغی کے سونے کا انداز ایسا ہوتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس کی ایک ٹانگ ہے۔ ویٹر بولا دیکھ لیں سر مرغی کی ایک ہی ٹانگ ہے۔ میرا دوست بولا۔ اچھا تم ہمیں بیوقوف بنا رہے ہو، اس نے تالی بجائی جس سے مرغی اٹھ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔ اس نے ویٹر کو کہا کہ دیکھو اب ٹانگیں دو ہیں یا ایک ہے۔ ویٹر بولا سر کیاآپ نے آرڈر دیتے ہوے بھی یوں تالی بجائی تھی۔ (یعنی تالی بجا کر اور پرجوش ہو کر آرڈر دیتے تو دو لیگ پیس آتے)

بات کا آغاز اور اختتام کرنا سیکھیں۔ گفتگو کے پہلے دو منٹ اور آخری دو منٹ بہت ہی زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ جس طرح کہتے ہیں کہ پہلا تاثر (یا نگاہ) آخری تاثر ہوتا ہے۔ اسی طرح افتتاحی کلمات بہت زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ اور جب آپ کسی سے ملنے کے بعد جب ایک دوسرے کو الوداعی کلمات کہ رہے ہوتے ہیں ، تو ان آخری کلمات سے کافی حد تک پتاچلایا جا سکتا ہے کہ آپ اس گفتگو یا ملاقات سے کتنے خوش تھے اور کیا آپ دوبارہ ملاقات کے لئے پرجوش ہیں۔

5. Content Marketing

کانٹینٹ کی مارکیٹنگ کریں۔
جب تک آپ اپنے بارے میں یا اپنی پروڈکٹ کے بارے میں لوگوں کو نہں بتائیں گے تو کچھ بھی حاصل نہں ہو گا۔ جب لوگوں کو پتا ہی نہں ہو گا کہ آپ کیا بیچ رہے ہہں تو چیز کیسے بکے گی؟۔
اپنی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے آپ وہاں پہنچ جائیں جہاں پر Public ہے۔ آپ دیکھیں کہ gap کہاں پر ہے۔ کس جگہ پر کس طرح کی پروڈکٹ کی ضرورت ذیادہ ہے۔ یہ گیپ آپ کو خود ڈھونڈنا ہو گا۔ کوئی اور آپ کو نہں بتائے گا۔ نہ میں آپ کو بتاوں گا اور نہ آپ مجھے بتا سکتے ہیں۔ اور نہ کوئی mentor ہمیں بتا سکتا ہے۔
اپنی چیز کی پروموشن کے لئے آپ سوشل میڈیا مثلا ٖFacebook, Youtube اور LinkedIn کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ خود اچھا Content بنا سکتے ہیں اور Followers بنا سکتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔ اگر آپ خود ایسا نہں کر سکتے تو آپ کسی Content Creator کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کانٹنٹ بنائے بغیراور تیزی کےساتھ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ سوشل میڈیا پر اشتہارات چلا سکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے آپ فیسبک اور انسٹا گرام پر ایڈز چلا سکتے ہیں۔
ا

6. Specialization

اپنی پروڈکٹ کو سمجھیں۔
آپ کو اپنی پروڈکٹ پر عبور ہونا چائیے- پروڈکٹ کی مکمل معلومات، اس کی خوبیاں اور خامیاں پتا ہونی چائیے۔ پروڈکٹ کے بارے میں آپ جتنا ذیادہ جانتے ہوں گے، اتنا موثر انداز میں آپ اس کی پبلیسٹی کر سکیں گے۔ شاید آپ نے دیکھا ہو گا کہ کچھ بیچنے والے پبلک بسوں پر چڑھ آتے ہیں مثلا میں نے ایک شخص دیکھا جو سوئی میں دھاگا ڈالنے والا ایک Tool بیچ رہا تھا۔ وہ اس کے اس طرح سے فائدے بتا رہا تھا کہ تھوڑی سی بھی اگر کسی کو اس ڈیوائس کی ضرورت تھی تو اس نے ضرور لی تھی۔ اور مزے کی بات وہ خود پریکٹیکلی کر کے بھی دکھا رہا تھا۔ اگرچہ وہ دن میں بہت ذیادہ پیسہ تو نہیں کما سکتا ہو گا مگر طریقہ اچھا تھا۔
اگر آپ آنلائن پرودکٹ پیچ رہے ہیں تو پھر ذیادہ ضروری ہے کہ آپ کو پروڈکٹ کی ذیادہ معلومات ہو - خاص طور پر یہ کہ وہ کس کس مقصد کے لیئے اور کہاں کہاں پر استعمال ہو سکتی ہے۔ کیونکہ آنلائن کسٹمر آپ سے بہت سارے سوال پوچھنے کے بعد ہی آرڈر کرے گا۔

7. Believe in the values of your product

اپنی پروڈکٹ کی خصوصیات پر یقین رکھیں۔
اپنے آپ بر پختہ یقین رکھنے کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہو گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے اوپر یقین کئے بغیر آپ اپنے آپ سے ذیادہ فائدے حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ کو اپنی پروڈکٹ پر بھی اسی طرح یقین ہونا چایئے۔ جب آپ اپنی پروڈکٹ کی خصوصیات پر یقین رکھتے ہیں، تو یہ آپ کے مارکیٹنگ، سیلز، اور کسٹمر سروس کے تمام پہلوؤں میں ظاہر ہوتا ہے -
اپنی پروڈکٹ کی خصوصیات پر یقین پیدا کرنے کے کئی طریقے ہیں، جن میں شامل ہیں:
  • اپنی پروڈکٹ کی تحقیق کریں: اپنی پروڈکٹ کی خصوصیات اور فوائد کو اچھی طرح سے سمجھنے کے لیے وقت نکالیں۔
  • اپنی پروڈکٹ کی جانچ کریں: اپنی پروڈکٹ کو خود استعمال کریں اور اس کی خصوصیات اور فوائد کا تجربہ کریں۔
  • اپنے صارفین سے بات کریں: اپنے صارفین سے ان کی ضروریات اور توقعات کو سمجھنے کے لیے بات کریں

8. Keyword Research

کی ورڈ ریسرچ
اگر آپ آنلائن کام کر رہےہیں تو keyword Research آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔ یہ ایک بہت ہی مدد گار طریقہ ہے جس سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ لوگ انٹرنیٹ پر کس چیز کے بارے میں ذیادہ سرچ کر رہے ہیں۔ ان نتائج کی بنیاد پر آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کون سی پروڈکٹ بیچنی چاہئے اور کس ایریا میں اس کے ذیادہ کسٹمر ہیں۔ کی ورڈ ریسرچ ایک بہت بڑا ٹاپک ہےآپ کو یوٹییوب پر اس سکل کو سیکھنا ہو گا ۔ ذیادہ نہیں تو کم از کم اس کا بنیادی حصہ ضرور سیکھیں
Keyword Research کے لیے جو ٹولز استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں دو مشہور ٹولز ہیں۔ ahref اور semrush۔ اس کے علاوہ آپ گوگل ٹرینڈز اور گوگل ایڈورڈز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔