پیمنٹ (Payment) کا طریقہ کار.
شروع کے 4 مہینے آپ کو ہر مہینہ 500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد Bandwidth کے استعمال کی مقدار کے حساب سے چارج ہوں گے۔ Vercel اور Sanitiy.io کی Prices اور Limits نیچے دی گئی ہیں۔ فرض کریں آپ کی ویب سائٹ پر ایک مہینہ میں 1000 یوزرز وزٹ کرتے ہیں تو اس صورت میں ممکن ہے آپ کے چارجز 500 سے ذیادہ نہ بڑھیں ۔ آپ کی ویب سائٹ پر اگر یوزرز بڑھ جاتے ہیں تو Bandwidth ذیادہ استعمال ہو گی لیکن ذیادہ آرڈرز بھی تو آئیں گے لہذا پریشانی کی بات نہیں ہے۔
ویب سروسز کے لیے کن چیزوں کی پیمنٹ کرنی ہوتی ہے۔
جب ہم آنلائن ویب سروس استعمال کرتے ہیں تو عام طور پر 4 چیزیں گنتی میں آتی ہیں اور ان کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے (اگر فری نہ ہو تو):
1۔ API/CDN requests
ڈیٹا بیس میں ہم 4 قسم کے ایکشن کرتے ہیں Create, Read, Update and Delete جسے ہم CRUD بھی کہتے ہیں۔ یہ چاروں ایکشن کرنے کے لیے ڈیٹا بیس کو requests بھیجتے ہیں جسے API request کہتے ہیں۔
2۔ فائلز وغیرہ رکھنے کی جگہ Storage Space for Assets or files
اس میں آپ کی ویب سائٹ کی فائلز یعنی سورس کوڈ اور images وغیرہ شامل ہیں۔
3۔ بینڈ وڈتھ (Bandwidth)
جب بھی کوئی یوزر ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کرتا ہے تو Server جس پر ہمارا ڈیٹا بیس یا ویب سائٹ ہوسٹ ہوتی ہے اس پر کام کا بوجھ پڑتا ہے یعنی اس کو کچھ Work Out کرنا پڑتا ہے تب ہماری ویب سائٹ کا پیج یوزر کو دکھتا ہے۔ یہMBs یا GBs میں گنتی ہوتا ہے۔ اور اس کی عام طور پر ادائیگی ہوتی ہے۔
4۔ ڈیٹا بیس میں Documents کی تعداد
اگر ڈیٹا بیس اپنا خود کا Setup کیا ہو تو پھر Documents کی تعداد کی حد کا مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر آپ Cloud based ڈیٹا بیس استعمال کرتے ہیں جیسا کہ ہم نے اپنی ایپلیکیشن میں استعمال کیا ہوا ہے تو پھر Documents کی تعداد محدود ہوتی ہے اور ذیادہ کے لیے ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔
مستقبل کے پلان۔
اگرچہ ویب سائٹس بنانا اتنا مشکل نہیں ہے۔ لیکن یہ وقت طلب کام ہے۔ اس میں کافی ریسرچ کرنی پڑتی ہیں۔ کیونکہ ویب سائٹ کا یوزر ایک جیسا نہیں ہوتا۔ اس لیے ویب سائٹ یا سوفٹ ویئر کو ایسا بنایا جاتا ہے جو سب لوگوں کی ترجیحات سے مطابقت رکھتا ہو۔ Future Plan کچھ اس طرح ہیں۔
1۔ مختلف کیٹیگریز کے لیے مختلف ڈیزائن مثلا کلاتھ ، الیکٹرونک، فرنیچر وغیرہ کے لیے الگ الگ ڈیزائن ہوں گے۔
2۔ ویب سائٹ کی سپیڈ پرفارمنس کو اور ذیادہ بہتر بنایا جائے گا۔
3۔ ایپلیکیشن کی سیکیورٹی اور ایڈمن ڈیش بورڈ کو بہتر بنایا جائے گا۔
4۔ نئی پروڈکٹس شامل کرنے یا اپڈیٹ کرنے کے لیے (Admin Dashboard) کے اندر ایک اپنا انٹرفیس بنایا جائے گا جس کا (UI/UX) ہمارے ڈیٹا بیس یعنی Sanity Studio سے بہتر ہو گا۔
5۔ اس کے علاوہ وہ خصوصیات یا ضروریات جو وقت کے ساتھ ساتھ آتی رہیں گی۔
لیمٹ (Limits)
جیسا کہ ہم ڈیٹا بیس کے لیے Sanity Studio اور Hosting کے لیے Vercel.com کا استعمال کر رہے ہیں تو ان کی استعمال کی limits یہ ہیں